
کوہاٹ ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع کوہاٹ‘ ہنگو‘ کرک‘ اورکزئی اور کرم میں عام انتخابات 2018 کے لئے تمام تر انتظامات مکمل
قومی اسمبلی کے چھ حلقوں کے لئے مجموعی طورپر1400 سے زائدپولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 300 سے زائد پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار
پیر 23 جولائی 2018 13:42

(جاری ہے)
ضلع ہنگو میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 کے لئے کل 180 پولنگ سٹیشن میں سے 53 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
اسی طرح ضلع کرک میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 34 کے لئے 370 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن کے مطابق یہاں 38 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس ہیں۔کوہاٹ ڈویژن میں شامل نئے قبائلی ضلع کرم میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 45 اور46 میں مجموعی طورپر246 پولنگ سٹیشن قائم کے گئے ہیں جن میں39 انتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں جبکہ قبائلی ضلع اورکزئی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 میںریکارڈکے مطابق کل 177 پولنگ سٹیشن میں صرف 15 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔متعلقہ حکام کے مطابق ڈویژن بھر کے تمام انتہائی حساس اور حساس پولنگ سٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں ۔تما م اضلاع کی انتظامیہ نے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ بھی لیا ہے۔دریں اثناء انتخابات میں ڈیوٹی دینے والے تمام مرد و خواتین سرکاری ملازمین کو آج (منگل) کے روز متعلقہ ریٹرننگ افسروں کے دفاتر میں طلب کیاگیا ہے جہاں اٴْن کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کا سامان مہیا کرکے سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت میں متعلقہ پولنگ سٹیشنوں پر روانہ کردیاجائے گا۔ادھرتمام اضلاع کی متعلقہ انتظامیہ نے الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.