مصطفی کمال نے کراچی، فریال تالپور نے نوڈیرو، تہمینہ دولتانہ نے وہاڑی، گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کراچی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نوکنڈی میں ووٹ کاسٹ کیا

بدھ 25 جولائی 2018 15:36

مصطفی کمال نے کراچی، فریال تالپور نے نوڈیرو، تہمینہ دولتانہ نے وہاڑی، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کراچی کے حلقہ این اے 243 کے ایم ایس پبلک سکول کے پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، فریال تالپور نے نوڈیرو میں حلقہ اے 200 اور پی ایس 10گورنمنٹ پرائمری سکول 2، مسلم لیگ (ن) کی امیدوار و سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ نے وہاڑی کے حلقہ این اے 164میں پولنگ سٹیشن نمبر 19 گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول، گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے ڈی ایچ اے ماڈل ہائی سکول فیز 7خیابان ہلال کراچی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نوکنڈی کے حلقہ این اے 268 میں ووٹ کاسٹ کیا۔