Live Updates

سرگودھا کے قومی اسمبلی کی5 اور صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کی تیاری دوسرے روز رات گئے تک جاری رہی

جمعہ 27 جولائی 2018 12:14

سرگودھا کے قومی اسمبلی کی5 اور صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں کے غیر حتمی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) سرگودھا کے قومی اسمبلی کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کی دس نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کی تیاری دوسرے روز رات گئے تک جاری رہی اور سب سے آخر میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کا رزلٹ سامنے آیا جہاں سابق اراکین اسمبلی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔نتائج کے مطابق حلقہ این اے 88 سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ 129615 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جن کے مد مقابل پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ندیم افضل چن 115622 ووٹ لے کر دوسرے اور پی پی پی اظہار الحسن 12703 ووٹ لے کر تیسرینمبر پر رہے،حلقہ این اے 89 سے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر محسن شاہنواز رانجھا 114245 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جن کے مد مقابل پی ٹی آئی کے اسامہ غیاث میلہ 113422 ووٹ لے کر دوسرے اور پی پی پی کے سابق ایم پی اے محمد اسلم مڈھیانہ 19494 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے حلقہ این اے 90 سے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر مملکت چوہدری حامد حمید 93948 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جن کے مد مقابل پی ٹی آئی کی سابق خاتون ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز 85220 ووٹ لے کر دوسرے اور پی پی پی کے سابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی 21352 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 91سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی 110526 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جن کے مد مقابل تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر چوہدری عامر سلطان چیمہ 110246 ووٹ لے کر دوسرے اوراللہ اکبر تحریک کے حافظ طلحہ سعید 11397 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے،حلقہ این اے 92 سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے سید جاوید حسنین شاہ 96421 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جن کے مدمقابل پی ٹی آئی کے صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی 65700 ووٹ لے کر دوسرے اور آزاد امیدوار ظفر احمد قریشی 56000 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے،،جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 72 سیمسلم لیگ ن کے صہیب احمد بھرتھ 64626 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جن کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حسن انعام پراچہ 56443 ووٹ لے کر دوسرے اور پی پی پی کے محمد رضوان 5115 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 73 سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے یاسر ظفر سندھو 45701 ووٹ لے کر کآمیاب قرار پائے جن کے مد مقابل پی ٹی آئی کے خالقداد 29944ووٹ لیکر دوسرینمبر پر رہے۔

، حلقہ پی پی 74 سے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر مناظر حسین رانجھا 51209 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ پی ٹی آئی کے انصر اقبال ہرل 50084 ووٹ لے کر دوسرے اور پی پی پی کے میاں مظہر علی رانجھا 11812 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 75 سے پی ٹی آئی کے منیب سلطان چیمہ 61680 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جن کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے محمد عمر کلیار48039 ووٹ لے کر دوسرے اور آزاد امیدوار اکرام الحق 21385 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ،حلقہ پی پی 76 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے 60565 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جن کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے کامل شمیل گجر 53421 ووٹ لے کر دوسرے اور ایم ایم اے کے الیاس محمد 4658 ووٹ لے کرتیسرے نمبر رہے ،حلقہ پی پی77سے مسلم لیگ ن کے سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر لیاقت علی خان 58360 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جن کے مدمقابل پی ٹی آئی کے محمد اقبال 37791 ووٹ لے کے دوسرے اور پی پی پی کے متین قریشی8158 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رئے،حلقہ پی پی 78 سے پی ٹی آئی کے عنصر مجید نیازی 46049 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جن کے مد مقابل مسلم لیگ ن کی خاتون عمارہ رضوان گل 43096 ووٹ لے کر دوسرے اور پی پی پی صفدر حسین ساہی 10794 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 79 مسلم لیگ ن کے سابق سابق ایم پی اے رانا منور غوث 54237 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیجن کے مدمقابل پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فیصل جاوید گھمن 38923 ووٹ لے کر دوسرے اورآزاد امیدوار حامد رضا 7774 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے، حلقہ پی پی 80 سے پی ٹی آئی کے غلام اصغر لاہڑی کے سابق تحصیل ناطم 60500 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جن کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے تیمور علی خان39663 ووٹ لے کر دوسرے اور پی پی پی کیتیمور امیر خان11780 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے، حلقہ پی پی 81 سے پی ٹی آئی کے افتخارحسین گوندل 41300 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے نجن کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے سید جاوید حسنین شاہ 40510 ووٹ لے کر دوسرے اور آزاد امیدوار آصف حیات 29635 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات