مسلم لیگ (ن) انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتی ، اشرف ساگر

اتوار 29 جولائی 2018 18:00

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن )پنجگور کے ضلعی جنرل سیکر ٹر ی اشرف ساگر ،کامریڈ نصیر فاضل نور یحی بلوچ ،عارف قادر نے پارٹی کے ضلعی دفتر میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے این اے 270 کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلم لیگ نتائج کو مسترد کرتی ہے اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پنجگور واشک اور آواران پر مشتمل حلقہ این اے 270 پر دوبارہ الیکشن کرائے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن مکمل غیر شفاف تھے ایک منصوبہ کے تحت مسلم لیگ کے منحریفین کو جتوایا گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے چند اضلاع کو چھوڑ کر صوبے کے اکثرہتی علاقوں بشمول پنجگور میں باپ کو ایجنٹ تک بھی دستیاب نہیں تھے اس کے باوجود اکثریتی ووٹ بنک رکھنے والی جماعتوں کو چھوڑ کر احسان ریکی کو سلیکٹ کیا گیا انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن تھے این اے 270 کے نتائج کو تین دن تک روک کر رات تین بجے اعلان کیا گیا انہوں نے کہا کہ وہ کونسا قانون اور مجبوریاں تھیں کہ رات تین بجے ایک حلقے کے نتائج کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نتائج کو تبدیل کرکے من پسند غیر منتخب شخص کو سلکیٹ کرنا مقصد تھا اس وجہ سے تمام امیدواروں کو اندھیرے میں رکھ کر رات تین بجے کا سہارا لیا گیا تاکہ من مانے فیصلوں کو تحفظ دیا جاسکے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ بوگس طریقے سے عوامی مینڈنٹ پر قدغن لگانے کی اجازت نہیں دے گی الیکشن کمیشن کے چیرمین فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائے کیونکہ متنازعہ انتخابات نے ان کی ساکھ پر سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ دیگر جمہوریت پسند جماعتوں کے ساتھ ملکر عوام کے مینڈنٹ کا دفاع کریں گے ۔