این ای270 میں جعلی ووٹ ڈال کر عوامی حق رائے دہی کو مسخ کیا گیا،کیپٹن(ر) حنیف بلوچ

اتوار 29 جولائی 2018 23:40

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی آرگنائزر این اے 270 پنجگور کم واشک کم آواران کے امیدوار کیپٹن(ر)محمد حنیف بلوچ نے اپنے ضلعی آفیس میں پر ہجوم سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 270کے نتائج کو الیکشن کمیشن کے رولز کے برخلاف رزلٹ کو تین دن تک روکا گیا کھلے بیلٹ بیگز میں جعلی ووٹ ڈال کر عوام کے حق رائے دہی کو مسخ کر کے ایک غیر معروف شخص کو نوازا گیا ایسے شخص کے نام کو اعلان کیا جس نے پنجگورمیں کوئی ووٹ بھی نہیں لیا جب کہ میرے مینڈیٹ ان سے تین گنا زیادہ تھا ایک دم ہزاروں کی تعداد میں ووٹ حاصل کرنا کسی معجزہ سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ ضلح واشک کے بلیٹ بکس کو صبح 8 بجے مقامی لیویز کے ذریعے روانہ کیا گیا لیویز کی گاڑی شام کے 8بجے پنجگور پہنچ گیا انہیں تین گھنٹے میں پہنچنا چاہیے تھا لیکن انکا ٹائم لینا اس بات کی خود خدشہ ظاہر کرتا ہے کہ انہوں نے کس طریقے سے راستے ہیر اپھیری اورجعل سازی کی گئی ہے اسکے علاوہ کئی اور بھی واضح ثبوت موجود ہیں کہ انہیں منصوبے کے تحت جتوایا گیا واشک کے تین پولنگ سٹیشن کالعدم قرار دیئے گئے تھے انکے کے بھی ووٹ انہیں دیئے گئے ایک انتہائی ناقابل برداشت طریقے سے این اے 270کے عوام کی حق رائے پر ڈاکہ ڈالا گیا اس سلسلے میں ہم نے آر او کے میٹنگ میں بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھی درخواست دی ہے ہم اپنے عوام کی بہتر خوشحالی یہاں کے عوام کے تشنہ لبی کو دور کرنے کیلئے عدالت کے علاوہ تمام قانونی آئینی جمہوری حصول انصاف کی رسائی کو حاصل کرنے کے لیے جانے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

لہذا عوام کے اظہار رائے کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔