این اے 272 سے کامیاب ہونے والے امیدوار نے عام انتخابات میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

محمد اسلم بھوتانی نے این اے 272 لسبیلہ کم گوادر میں ریکارڈ 68 ہزار 804 ووٹ حاصل کیے، جو قومی اسمبلی کے حلقوں میں کامیاب امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ ہیں، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 جولائی 2018 12:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2018ء) : 2002ء میں سیاست میںق قدم رکھنے والے محمد اسلم بھوتانی نے الیکشن 2018ء میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان کے حلقے این اے 272 سے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے والے آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی کو قومی اسمبلی کے حلقوں میں کامیاب امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

رپورٹس کے مطابق محمد اسلم بھوتانی نے این اے 272 لسبیلہ کم گوادر میں ریکارڈ 68 ہزار 804 ووٹ حاصل کیے، جو قومی اسمبلی کے حلقوں میں کامیاب امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ ہیں۔محمد اسلم بھوتانی سے اس حلقے سے دو سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو بھی شکست دی۔جن می بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال نے 63 ہزار 275 ووٹ حاصل کیے جب کہ سردار اختر مینگل نے 41 ہزار 866 ووٹ حاصل کیے اور اس طرح سے وہ تیسرے نمبر پر رہے۔حمد اسلم بھوتانی آزاد حیثیت میں پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ بلوچستان کے سابق نگراں وزیراعلیٰ محمد صالح بھوتانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔محمد اسلم بھوتانی 2008 ء میں بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے ۔الیکشن کمیشن نے قومی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے 100فیصد غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج جاری کردیئے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی15نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔۔بلوچستان اسمبلی کی 50نشستوں میں سے تحریک انصاف4، مسلم لیگ (ن) ایک، متحدہ مجلس عمل9، عوامی نیشنل پارٹی3،،بلوچستان نیشنل پارٹی6، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ایک، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی2، بلوچستان عوامی پارٹی15،،،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی3، جمہوری وطن پارٹی ایک اور5 آزاد امیدوارکامیاب قرار پائے۔