الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کی درخواستوں پرملک بھر کے مختلف 26 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی،

قومی اسمبلی کی 10اور صوبائی اسمبلی کی 16نشستوں کی دوبارہ گنتی ہوگی، الیکشن کمیشن

پیر 30 جولائی 2018 19:03

الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کی درخواستوں پرملک بھر کے مختلف 26 حلقوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستا نے دوبارہ گنتی کی درخواستوں پرملک بھر کے مختلف 26 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی،قومی اسمبلی کی 10اور صوبائی اسمبلی کی 16نشستوں کی دوبارہ گنتی ہوگی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق این ای57 راولپنڈی، این اے 158 ملتان، این اے 110 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 15 ایبٹ آباد، این اے 10 شانگلہ، این اے 159 ملتان، این اے 170 بہاولپور، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 140 قصور جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 290، 291 اور 292 220; 22 سمیت 16حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی ۔