Live Updates

عمران خان کے انتخابی اخراجات 2 کروڑ روپے سے بھی کم

عمران خان کے فی حلقہ انتخابی اخراجات 40 لاکھ روپے تھے، تفصیلات جمع کروا دی گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اگست 2018 13:21

عمران خان کے انتخابی اخراجات 2 کروڑ روپے سے بھی کم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے انتخابی اخراجات 2 کروڑ روہے سے بھی کم نکلے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے انتخابی اخراجات 2 کروڑ روپے سے بھی کم ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے انتخابی اخراجات کے حوالے سے تمام تفصیلات الیکشن کمشین آف پاکستان میں جمع کروا دئے۔

عمران خان نے پانچ حلقوں سے انتخاب لڑا اور پانچوں حلقوں میں 40،40 لاکھ روپے کے قریب خرچ آیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروائی جانے والی تفصیلات میں بتایا گیا کہ گھر گھر پمفلٹس تقسیم کیے گئے، اخراجات گھر گھر پمفلٹس اور انتخابی مہم پر ہوئے۔ جبکہ جلسوں پر اخراجات صوبائی اور ضلعی صدور نے کیے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عمران خان نے پانچ حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور پانچوں حلقوں سے ہی کامیاب ہوئے ۔

عمران خان نے این 53 اسلام آباد پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 پر ایم کیو ایم پاکستان کے علی رضا عابدی،عمران خان میانوالی میں اپنے آبائی حلقہ این اے 95 میں مسلم لیگ ن کے عبید اللہ شادی خیل، لاہور کے حلقے این اے 131 پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور بنوں کے حلقہ این اے 35 سے متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار اکرم درانی کو شکست دی تھی۔

جس کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت بنانے کے لیے 180 ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔ گذشتہ روز موصول ہونے والی خبروں کے مطابق 11 اگست کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔11 اگست کو ہی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔12 اگست کوقومی اسمبلی کےاسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخاب ہو گا۔13 اگست کووزیراعظم کےعہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائےجائیں گے۔ارکان قومی اسمبلی 15 اگست کو نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے۔ جس کے بعد 15 اگست کو ہی نومنتخب وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات