Live Updates

پی ٹی آئی میں عہدوں کی لڑائی شروع ،

نئے پاکستان کی تعمیر (ق) لیگ اور ایم کیو ایم سے ملکر ہو گی‘حنا پرویز بٹ نام نہاد اکثریت والوں کو پنجاب کیلئے وزیر اعلیٰ کا امیدوار نہیں مل رہا ،شہباز شریف سے بہتر پنجاب میں کوئی شخص کام نہیں کر سکتا

ہفتہ 4 اگست 2018 17:06

پی ٹی آئی میں عہدوں کی لڑائی شروع ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ نام نہاد اکثریت والوں کو پنجاب کیلئے وزیر اعلیٰ کا امیدوار نہیں مل رہا ،شہباز شریف سے بہتر پنجاب میں کوئی شخص کام نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف میں وزرات عظمیٰ کے انتخابات سے قبل ہی عہدوں پر لڑائی شروع ہو گی ہے،جہانگیرترین اور علیم خان گروپ نے اپنے لوگوں کو آگے لانے کی پلائننگ کرلی ہے،(ن) لیگ کی بجائے تحریک انصاف میں جلد فاورڈ بلاک بننے والا ہے،کل تک جن لوگوں کو عمران خان چور ڈاکوں کہتے تھے ان کو اتحادی بنا لیا ہے،اب نئے پاکستان کی تعمیر (ق) لیگ اور ایم کیو ایم سے مل کر ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ الیکش گزرنے کے نو دن بعد بھی تحریک انصاف وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کا فیصلہ نہیں کرسکی اس کی بنیادی وجہ جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی کی لڑائی ہے ،شاہ محمود قریشی خود کو وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتے ہیں اور جہانگرترین اپنی مرضی کا وزیر اعلیٰ لانے کی کوششوں میں لگے ہیں،جبکہ آزاد اراکان کی بولیاں لگ رہی ہیں پانچ سے دس کروڑ میں منتخب لوگوں کو وزارت عظمیٰ کے ووٹ کیلئے خریدہ جا رہا ہے کیسے ایسے لوگوں میں ملک تبدیلی لا سکتے ہیں،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں حکومت بنانے کیلئے بھی لوگ نہیں مل سکتے ہر جگہ پر اب عمراں کی مدد کیلئے خلائی مخلوق نہیں آسکتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات