Live Updates

سندھ میں گورنرشپ کی دوڑمیں شامل اہم شخصیات کومایوسی کا سامنا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 33 ویں گورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کرلیا

اتوار 5 اگست 2018 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) سندھ میں گورنرشپ کی دوڑمیں شامل اہم شخصیات کومایوسی کا سامنا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 33 ویں گورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کرلیا ہے۔تحریکِ انصاف نے سندھ میں گورنر کی تقرری سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نومنتخب رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل کا نام فائنل کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کی کامیابی کے بعد گورنر سندھ محمد زبیر نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے فیصلہ کیا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی حیثیت سے کام کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماں کو ہٹا دیا جائے گا جس کے بعد گورنرسندھ محمد زبیرنے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ کے مستعفی ہونے کے بعد تحریک انصاف سندھ میں پی ٹی آئی کا ہرگروپ اپنی بالادستی اور من پسند شخصیت کو گورنرکا عہدہ دلانے کے لیے سرگرم ہوگیا اور اپنے اپنے لوگوں کی اہم عہدوں پر نامزدگی کے لیے کراچی سے بنی گالا تک لابنگ شروع کردی گئی سندھ میں نئے گورنر کے لیے نعیم الحق ممتاز بھٹو اور منیر کمال ،رشید گوڈیل کے لیے لابنگ جاری تھی کہ اب گورنر کی دوڑ میں کراچی سے ایک اور مضبوط امیدوار عمران اسماعیل کا نام سامنے آگیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات