نوابشاہ ،ْتنگ کرنے پر ماں نے 3 بچیوں کو صندوق میں بند کر دیا ،ْ2 جاں بحق

منگل 7 اگست 2018 13:12

نوابشاہ ،ْتنگ کرنے پر ماں نے 3 بچیوں کو صندوق میں بند کر دیا ،ْ2 جاں بحق
نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر نوابشاہ میں مبینہ طور پر تنگ کرنے پر ماں نے تین بچیوں کو صندوق میں بند کر دیا جس کے باعث 2 بچیاں دم توڑ گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوابشاہ کے علاقے دوڑ میں تنگ کرنے پر والدہ نے اپنی تین بچیوں کو صندوق میں بند کردیاجس کے نتیجے میں 9 ماہ کی آمنہ اور 7 سالہ ثانیہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئیں ،ْایک بچی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔دوسری جانب پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :