مہاجرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں ،راجہ فاروق حید ر

منگل 7 اگست 2018 22:16

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مہاجرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں تحریک تکمیل پاکستان کی خاطر ہجرت کرنے والے ہمارے بھائی ہمارے مہمان ہیں انہیںہر ممکن سہولیات مہیا کریں گے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان مہاجرین 1947،مہاجرین 1965اور مہاجرین 1989-90کی آبادکاری سے متعلق اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں کمشنر بحالیات عطائو اللہ عطاء ،سپیشل سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ اعجازاحمد خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حکومت آزادکشمیر کے رابطہ کے باعث پنجاب میں 550سے زائد الاٹمنٹ کیسز یکسو کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی بھی جلد یکسو کیے جائیں گے مہاجرین 1989کے کیمپوں کے اندر واٹر سپلائز ،سیوریج کے منصوبہ جات بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جارہے ہیں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹھوٹھہ مہاجرکیمپ کو ماڈل ویلج بنایا جائے اور مہاجر کیمپوں کے دورہ کے دورانمختلف اوقات میں جو اعلانات کیے گئے ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے مہاجرین کیمپوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مہاجر کیمپ مانکپیاں ،امبور اور بسناڑہ میں سیوریج کا کام رواں سال ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مہاجرین کو سہولیات کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جائے اس حوالے سے کوئی غفلت ،سستی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :