ْسپریم کورٹ ، جمشید دستی کی حلقہ این اے 182 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے درخواست مسترد

بدھ 8 اگست 2018 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) سپریم کورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی حلقہ این اے 182 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کوہدایت کی ہے کہ وہ چاہیں تواس حوالے سے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتے ہیں ۔ بدھ کو چیف جسٹس میا ں ثا قب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمشید دستی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جمشید دستی نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھاکہ الیکشن کے دوران رات 11 بجے لائٹ بند ہونے کے باعث ان کو اگلے روز دن 2 بجے نتیجہ دیا گیا جس سے شفاف انتخا بات کے انعقاد کا مقصد پورا نہیں ہوسکا ، اس لئے استدعا ہے کہ این اے 182 میں ووٹو ں کی دوبارہ گنتی کرا نے کاحکم دیا جائے۔ جس پر چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ وہ اس معاملے میں الیکشن کمیشن کے پاس جائیں جو کہ متعلقہ فورم ہے ۔

بعدازاں عدالت نے دو بارہ گنتی کیلئے جمشید دستی کی درخواست مسترد کر دی۔ واضع رہے کہ عام انتخابات 2018 ء میں پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو این اے 182 مظفر گڑھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مہر ارشاد نے 53 ہزار سے زائد ووٹ لے کرجمشید دستی کو شکست دی ، جبکہ جب کہ جمشید دستی 50 ہزار ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے سے ۔