Live Updates

الیکشن کمیشن کئی اہم کیسوں کی سماعت (کل)کرے گا

جمعرات 9 اگست 2018 21:59

الیکشن کمیشن کئی اہم کیسوں کی سماعت (کل)کرے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں چار رکنی بینچ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پولنگ کے روز ووٹ کے تقدس کو برقرار نہ رکھنے سمیت کئی اہم کیسوں کی سماعت (کل) جمعہ کو کرے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 160 لودھراں سے پی ٹی آئی کے امیدوار اختر کانجو، پی کے 23 شانگلہ سے خواتین کے پانچ فیصد ووٹنگ کی شرح کی وجہ سے حلقہ کے نتائج کالعدم قرار دینے کے کیس کی سماعت ہو گی۔

این اے 10 شانگلہ میں خواتین کی ووٹنگ کی شرح 10 فیصد سے کم ہونے پر اس حلقے میں انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پی کے 85 میں خواتین کو ووٹنگ سے روکے جانے کی درخواست کی سماعت بھی (آج) ہو گی۔ پی کے 87 بنوں، پی پی 106 اور این اے 258، پی بی 1، پی بی 5، پی بی 26 سمیت دیگر حلقوں کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت بھی جمعہ کو ہو گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات