Live Updates

کراچی، تحریک لبیک کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے ڈاکوؤں کے تعاقب کا آغاز داتا دربار لاہور سے ہوچکا ہے، غلام غوث بغدادی

اگست کو حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد محمد عربی کے نظام کو تخت پر لانے کے سفر کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف فقید المثال احتجاجی مارچ اقتدار کے بھوکے سیاست دانوں کی نیند اڑا دے گا، امیر تحریک لبیک پاکستان سندھ

جمعرات 9 اگست 2018 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے قائد علامہ خادم حسین رضوی کی اپیل پر تحریک لبیک کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے ڈاکوؤں کے تعاقب کا آغاز داتا دربار لاہور سے ہوچکا ہے 12اگست کو حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد محمد عربی کے نظام کو تخت پر لانے کے سفر کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف سوک سینٹر سے نورانی چورنگی نمائش تک فقید المثال احتجاجی مارچ اقتدار کے بھوکے سیاست دانوں کی نیند اڑا دے گا.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج وہ لوگ یوم آزادی کا جشن نہ منانے کا اعلان کررہے ہیں جن کے اکابرین نے قائد اعظم کو کافر اعظم اور پاکستان کوپلیدستان اور انکی اولادوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں تھے،ایسے لوگوں کو اسمبلی سے باہر رکھ کر محب وطن پاکستانیوں نے پاکستانی ہونے کا حق ادا کردیا ہے اور یوں وہ بھارت نواز لیڈران عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں،وہ ٹی ایل پی کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے،مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ کراچی غلامان رسول کا شہر ہے ریاست مدینہ بنانے کا دعوی کرنے والوں کے عمل کا ابھی قوم جائزہ لے رہی ہے،عمران خان کی حکومت کی تشکیل میں فحاشی عریانی مخلوط ناچ گانوں کی تقریبات کی روایت کو دہرایا گیا تو ریاست مدینہ کے دعووں کا بھرم طشت ازبام ہوجائے گا انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 12اگست کی احتجاجی ریلی میں بھر پور شرکت کرکے اپنا پرُامن احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات