پاکستان انشاء اللہ تاقیامت تک قائم و دائم اور ترقی کی بلندیوں کو پہنچے گا۔ شرجیل گوپلانی

اکابرین پاکستان و اسلام اور ہمارے آبائو اجداد نے پاک وطن نے بے دریغ قربانیاں دی ۔ سراج الدین قریشی

جمعہ 10 اگست 2018 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن اور انجمن تنظیم القریش کوآپریٹیو سوسائٹی کا مشترکہ تقریب پرچم کشائی نانک واڑہ گوشت مارکیٹ میں منعقد ہوئی جس میں سراج الدین قریشی، شرجیل گوپلانی ،جمیل پراچہ،انصار بیگ قادری،شیخ حبیب،عبد الرحمن،SPلیاری افتخار لودھی،DSPجاوید ملک،SHOشعیب احمد،SHOسلمان وحید اور دیگر عہدیداران معززین علاقہ نے خصوصی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی نے کہا پاکستان تا قیامت تک قائم رہنے کے لئے بنا ہے اور انشا ء اللہ ترقی کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے ہمیشہ شاد و آباد رہے گا پاکستان دنیا اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہے اور ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے حکمران پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شب و روز کوشاں رہیں پاکستان کی تجارت و ترقی کا پہیہ جب چلے گا جب بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ناسور سے اہلیان پاکستان اور تاجر برادری کو مکمل چھٹکارا ملے گا کرپشن،مہنگائی،بے روزگاری،بد امنی،ناانصافی،اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے بغیر قائد اعظم کا پاکستان اپنی عملی تفسیر پیش کرنے سے قاصر رہے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تنظیم القریش کوآپریٹیو سوسائٹی کے صدر سراج الدین قریشی نے کہا پاکستان میں بسنے والی تمام قومتیں پاکستان کی بقاء پر مر مٹنے کا جذبہ آج بھی رکھتی ہیں جب تک ہم ایک قوم کی مانند متحد رہیں گے دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت بھی پاکستان کو میلی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتی ۔

(جاری ہے)

شرجیل گوپلانی اور سراج الدین قریشی نے پولیس افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے قیمتی وقت نکال کر عوام کے ساتھ گھل مل کر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کرکے بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کیا بعد ازاں بڑے ادب کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا گیا اور پاکستانی پرچم فضاء میں بلند کیا گیا اور یہ پروقار تقریب پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی دعائوں پر اختتام پذیر ہوئی ۔