راولپنڈی،اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت مختلف مقامات پر بارش کا امکان

پیر 13 اگست 2018 22:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (سید پور74، زیروپوائنٹ14، گولڑہ05، بوکرہ02)، لاہور (ائیرپورٹ16، سٹی01)، سیالکوٹ (ائیرپورٹ15، سٹی09)، مری23، گجرات08، راولپنڈی (شمس آباد08، چکلالہ06)، کامرہ03، منگلا01، کوٹلی36، گڑھی دوپٹہ 10، مظفرآباد09، راولاکوٹ04، بالاکوٹ33، کاکول11، پاراچنار03، مالم جبہ 02، استوار 02 اور گلگت میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 44، دادو، بھکر اور دروش میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔