یوم آزادی پاکستان ضلع باغ میں بھی انتہائی شایان شان طریقہ سے منایا گیا

پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ا ورجشن آزادی کاکیک کاٹا گیااورمٹھائی تقسیم ہوئی

منگل 14 اگست 2018 12:47

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) یوم آزادی پاکستان ضلع باغ میں بھی انتہائی شایان شان طریقہ سے منایا گیا۔باغ کی مرکزی تقریب یاد گاہ شہدا زلزلہ کے مقام پر منعقد ہوئی ۔ٹھیک 8.58منٹ پر سائرن بجتے ہی تما م ٹریفک دومنٹ کے لئے رک گئی ۔اورقومی ترانہ بھی پیش کیاگیا ۔ڈپٹی کمشنر باغ سردارمحمد وحید خان،ڈی ایس پی باغ چوہدری امین نے پرچم کشائی کی۔

پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ا ورجشن آزادی کاکیک کاٹا گیااورمٹھائی تقسیم ہوئی ۔ پاکستان کی سالمیت ،استحکام کے لیے دعا بھی ہوئی ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ ملک آفتاب اعوان ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باغ سردار راشد آزاد،ڈسٹرکٹ پولیٹری آفیسر ،سوشل ویلفیئر کے معاون ناظم سردارمحمد خورشید خان،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سردارمحمد پرویز خان،میونسپل کارپوریشن کے مجسٹریٹ سردارسرفراز بیگ ،سیکرٹری میونسپل کارپوریشن سردارسعید خان،اسسٹنٹ کمشنر باغ یاسر محمود ،تحصیلدار باغ راجہ سبیل منہاس ،زراعت کے معاون ناظم سید ٖغلام مرتضی گیلانی ،اورتمام محکمہ جات کے ضلعی آفیسران اورپریس کلب باغ کے صدر راجہ عبدالحفیظ بڑی تعداد میں صحافیاں کرام ،این جی اوز کے نمائندے ،تاجران ،شہریان سول سوسائٹی ،پرائیویٹ سکولز وکالجز اورکشمیرماڈل سکول باغ کے پرنسپل خورشید احمد اورسکول کے بچوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کشمیرماڈٖل سکول باغ کے بچوں نے جشن آزادی کے حوالہ سے ملی ترانے اورخوبصورت انداز میں پیش کیے ۔ اس کے علاوہ ضلع باغ کے تمام بوائز ہائی سکولوں اورکالجز میں جشن آّزادی کے حوالہ سے تقریبات منعقد ہوئی ۔آخر میں یاد گاہ شہدا زلزلہ سے ایک ریلی نکالی گئی ۔جس کی قیاد ت ڈپٹی کمشنر باغ نے کی ۔ریلی نے باغ شہر کا چکر لگاتے ہوئے ویلی ان ہوٹل سے واپس ہوکر یادگاہ شہد اپر اختتام پذیر ہوئی ۔