ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی آئی خان، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، اور کشمیر میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

منگل 14 اگست 2018 13:32

ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،محکمہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) محکمہ موسمیات نے کل بدھ کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی آئی خان، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، مالاکنڈ، بنوں، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش پنجاب جہلم95، راولپنڈی (شمس آباد91، چکلالہ60)، اسلام آباد (نیو ائیرپورٹ76، زیروپوائنٹ58، بوکرہ56، گولڑہ39، سید پور17)، منڈی بہاوء الدین55، سیالکوٹ (ائیرپورٹ40، سٹی30)، منگلا 23، مری20، گجرات17، لاہور06، جوہرآباد02، کشمیر: کوٹلی39، گڑھی دوپٹہ27، راولاکوٹ06، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ67، پاراچنار13، بنوں11، کوہاٹ، سیدوشریف05، لوئر دیر، مالم جبہ02، کالام01، گلگت بلتستان: سکردو04، استور02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

منگل کوریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت:تربت44، دادو، بھکر، دروش میں41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔