جشن آزادی :مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام نصیر آباد دفتر میں خصوصی تقریب کا اہتمام

پرچم کشائی کی گئی اور پاکستان کی سالگرہ کا خصوصی کیک کاٹا گیا،ملکی سلامتی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

منگل 14 اگست 2018 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کا یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منانے کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام نصیر آباد دفتر میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں پرچم کشائی کی گئی اور پاکستان کی سالگرہ کا خصوصی کیک کاٹا گیااور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی مانگی گئیں تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید ،اراکین اسمبلی مرزا جاوید ،سعدیہ تیمور ،ربیعہ نصرت ،سابق رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق ،اراکین ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی ،عامر خان،میاں طارق،میاں محمود،رانا احسن شرافت،علیم مجید، عبدالمجید چن نمبردار ،جاوید اقبال،سعدیہ تیمور،زرقا جاوید ،نسیم بانو،سمیرا امجد، ثمرہ نذیر ،کشور باجوہ،سمیت سینکڑوں کارکن بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ آج جو ہم یوم آزادی منا رہے ہیں یہ آزادی ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملی یہ قائد اعظم کی قیادت میں کارکنوں کی مشترکہ جدجہد کا نتیجہ ہے، پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ،اور آج پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کی حفاظت کیلئے بھی پاکستان مسلم لیگ ن اپنا کردار ادا کرتی رہیگی انہوں نے کہا کہ آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ یہ ملک کسی ایک پارٹی یا فرد کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا ہے آؤ سب ملکر اس کی تعمیرو ترقی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے شہدائے قیام پاکستان کو بھی خراج عقید ت پیش کیا جنہوں نے پاکستان بنانے کیلئے قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والے بتائیں یہ الیکشن تھا یا سلیکشن انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے حالات جیسے بھی ہوں نواز شریف تیرے ساتھ چلیں گے انہوں نے کہا کہ بہت جلد جیل کا پھاٹک ٹوٹے گا عوام کی کایا پلٹے گی جتنی خدمت میاں نواز شریف نے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ملک کو اندھیروں سے نکال لوڈ شیڈنگ ختم کی اور پورے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایاملک میں سی پیک جیسا عظیم الشان منصوبہ لائے جس کی سب مخالفین کو تکلیف ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کو مزید آگے بڑھانے کے لئے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے ملکر چلیں گے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ اب پنجاب میں حمزہ شہباز میدان میں آگئے ہیں مخالفین کو پتہ لگ جائیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا یہ بد ترین الیکشن ہے،لاڈلے کی پہلے تقریر کی24گھنٹے کے بعد اصل حقیقت سامنے آگئی کہ تمام حلقے کھولے جائیںانہوں نے کہا کہ ایک ایک کرکے تمام حلقے کھولو حقیقت سامنے آ جائے گی تقریب سے لارڈ میئر کرنل (ر)مبشر جاوید،مہر اشتیاق ،مرزا جاوید،نذیر سواتی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔