بیرونی سازشیں ناکام بنانے کیلئے قوم کو نظریہ پاکستان پر متحد کرنے کی ضرورت ہے، حافظ محمد سعید
سی پیک او رپاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی کوششوں پر مسلمان کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتے،مسلم حکمران گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ روکنے کیلئے کردار ادا کریں کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ،پاکستانی پرچم لہرانے والے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پتوکی میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب، صحافیوں سے گفتگو
منگل 14 اگست 2018 22:45
(جاری ہے)
ملی مسلم لیگ خدمت انسانیت کا مشن لیکر سیاست میں آئی ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔
کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ۔پاکستانی پرچم لہرانے والے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی سے پہلے جو سازشیں کی گئیں آج وہ بلوچستان میں کی جارہی ہیں۔ شہ رگ کشمیر جلد پاکستان کا حصہ بنے گی۔ وہ پتوکی سٹیڈیم میں ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب اور بعدا زاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، محمد یعقوب شیخ، نصر جاوید، حافظ عبدالغفار، محمد منیر و دیگر نے خطا ب کیا۔ کانفرنس میں مقامی سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کر کے ان کی قوت کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ مسلم حکمران درپیش مسائل حل کرنے کیلئے مغرب کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں۔ ملکی سلامتی و استحکام کیلئے قرآن کی رہنمائی میں پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔ فرقہ واریت اور پارٹی بازی چھوڑ کر اسلامی شریعت کے مطابق قوم کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔غاصب بھارتی فوج کشمیر میں بدترین دہشت گردی کا ارتکاب کر رہی ہے۔ روزانہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ بین الاقوامی دنیابھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بھر میں 350سے زائد جماعتیں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 110جماعتوںنے الیکشن میں حصہ لیا لیکن ملی مسلم لیگ جیسی جماعت کا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا دشمن قوتوں کو برداشت نہیں ہو رہا اور اس کا راستہ روکنے کیلئے حکم نامے جاری کئے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم خدمت انسانیت اور نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست کر رہے ہیں۔ ہمیں ملک میں قیام پاکستان والے جذبے دوبارہ پیدا کرنا ہیں۔معاشرے میں پائی جانی والی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے جذبہ ابراہیمی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں لوگوں کو مسجد سے وابستہ کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت مشکل حالات ضرورہیں تاہم ہمیں اصلاح کا عمل جاری رکھنا ہے۔ اللہ تعالیٰ آسمانوں سے رحمتیں و برکتیں نازل کرے گااور اسلام و پاکستان کی حفاظت فرمائے گا۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ ہمیں افراد کی تربیت کر کے دنیا کے سامنے مضبوط کردار پیش کرنا ہے۔ دشمن قوتیں اسلام اور پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہی ہیں۔ جن ملکوں میں اسلام کی دعوت مضبوط ہو رہی ہے اور مسلمان قوت پکڑ رہے ہیںا نہیں خاص طور پر عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔دشمنان اسلام نے ہمیشہ مسلمانوں کو باہم لڑا کر انہیں کمزور کرنے اور نقصان پہنچانے کی سازشیں کی ہیں۔ ہمیں دشمن کی سازشوں سے باخبر رہنے اورمتحد وبیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ نبی اکرم ﷺ نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی تربیت اسلام کی بنیاد پر کی اور قربانی والے ذہن تیار کئے گئے۔ یہ اسی تربیت کا نتیجہ تھا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے اپنے کردار کے ذریعہ دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ قوموں کی تربیت گھر بیٹھے نہیں ہوتی ۔ اس کیلئے ایثار و قربانی کے جذبہ سے محنت کرنا پڑتی ہے۔آج کا مسلمان اس سوچ و فکر سے عاری نظر آتا ہے۔ بیشتر سیاسی جماعتیں بھی مغرب کے رنگ میں رنگی ہوئی ہیں۔ جو لوگ اخلاص کے ساتھ ملک و ملت کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ان کے راستہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں اور ریلیف کی طرح سیاست سے بھی روکنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہاکہ جس طرح پاکستان کے کونے کونے میں یوم آزادی کے موقع پر نظریہ پاکستان کے حوالہ سے پروگرام ہوئے ہیں ۔ اسی طرح مقبوضہ کشمیر کے ہر شہر و علاقے میں بھی کشمیریوںنے پاکستانی پرچم لہرائے اور وہی ترانے پڑھے ہیں جو ہم یہاں پڑھ رہے ہیں۔ ہم نے پاکستان کا مطلب کیا ‘ لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر پورے ملک میں تحریک کھڑی کرنی ہے۔نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین محمد یعقوب شیخ ،نصر جاوید، حافظ عبدالغفار، محمد منیر و دیگر نے کہاکہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کے دلوں سے نظریہ پاکستان ختم کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کی یہ سازشیں ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گی۔ عوامی اور سیاسی سطح پر اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے۔فرقہ واریت اور پارٹی بازی کی بجائے قوم کو نظریہ پاکستان پر متحد کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے اپنی منزلوں کا تعین مفادات کی بنیاد پر نہیں کرنا۔لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کئے گئے ملک کا تحفظ نظریہ پاکستان پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.