شہر قائد میں جشن یوم آزادی قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی، بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قائم مقام گورنر، نگراں وزیراعلی، مسلح افواج کے نمائندوں کی مزار قائد پر حاضری اور پھولوں کی چادریںچڑھائیں
منگل 14 اگست 2018 23:15
(جاری ہے)
دن کا آغاز ملک کی ترقی و سالمیت کے لئے نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں اور 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
پاک بحریہ میں پاکستان کا 71 واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پرتبدیلی گارڈ کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کے ایک چاق و چوبند دستے نے روایتی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور وقار محمد اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی اور نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں ،کمانڈنٹ نیول اکیڈمی نے پاک بحریہ کے سربراہ ، افسران اور جوانوں کی جانب سے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔پاکستان ایئر فورس کے سودرن ایئر کمانڈ کراچی مین پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ ایئر وائس مارشل احسن رفیق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ پاکستان رینجرز (سندھ) کے ہیڈکوارٹرز، تمام سیکٹرز اور ونگ ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔ رینجرز کے چاق و چوبند دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی، نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمن ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا ، میئر کراچی وسیم اختر نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ نے یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی سمیت مختلف پروگرام منعقد کئے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے ہیڈ آفس میں بینک کے صدر سعید احمد نے پرچم کشائی کی۔میزان بینک کی جانب سے یوم آزادی کا جشن الہ دین پارک گلشن اقبال میں منایا گیا۔وفاقی اردو یونیورسٹی نے پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جس میں یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر ایس الطاف حسین ، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کراچی پریس کلب، آرٹس کونسل کراچی، اور کراچی یونین آف جرنلسٹس نے بھی یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹنے کے تقاریب منعقد کیں جس میں صحافیوں اور شوبز کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سیمت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اقرا یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نامزد گورنرسندھ عمران اسماعیل نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانہ پڑھنے سے ہوا۔ یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں شہریوں کا جوش وجذبہ دیدنی تھی ، عوام نے جہاں ایک طرف اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم لگانے کے علاوہ قومی پرچم کے رنگ کی شرٹس اور کپڑے بھی زیب تن کئے ہوئے تھے۔تمام سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.