مقبوضہ کشمیر، نوجوانوںکی شہادت کی برسی پر ضلع بڈگام کے علاقے میں مکمل ہڑتال

جمعرات 16 اگست 2018 12:42

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں2016ء کی احتجاجی تحریک کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوںکی برسی پر جمعرات کو ضلع بڈگام کے علاقے آری پا تھن میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف وانی، منظور احمد لون ، جاوید احمد شیخ اور جاوید احمد نجار نامی نوجوان16اگست 2016ء کو آری پاتھن میں پر امن مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔

قابض فوجیوں کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی ہو ئے تھے۔ دکانیں ، کاروباری اور تعلیمی ادارے بند ہیں ۔ شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آر ی پاتھن اور اسکے نواحی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ ان کے گھروں میںجا رہے ہیں۔