ہندواڑہ میں حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی فورسز کی طرف سے حاجن میں مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی

جمعہ 17 اگست 2018 12:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میںآج صبح ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 32راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیاگیا جب انہوںنے ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے کچلو کرال گنڈ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔ حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ۔

آخری اطلاعات ملنے تک فوجی کارروائی جاری تھی۔

(جاری ہے)

ادھرضلع بانڈی پورہ میں حاجن کے علاقے میں میر محلہ میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںنے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی جس کے بعد علاقے میں بھارت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے ۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس اور پیلٹ گن سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعددافراد زخمی ہو گئے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں جھڑپیں جاری تھیں۔دریں اثناء قابض انتظامیہ نے بانڈی پورہ اور حاجن میں موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے ۔