عمران خان کی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر ایک نظر
بانی پی پی آئی کی سیاسی اور ذاتی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے مگر کبھی ہار نہیں مانی ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی ،ْ اعلیٰ تعلیم کیلئے برطانیہ چلے گئے ،ْ رائل گرائمر اسکول میں تعلیم حاصل کی عمران خان کی ہی قیادت میں پاکستان نے پہلی مرتبہ 1992 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتا،پھر عمران خان نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
جمعہ 17 اگست 2018 22:22
(جاری ہے)
عمران خان نے ابتدائی تعلیم لاہور میں کیتھڈرل اسکول اور ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی ،ْ اس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے اور وہاں رائل گرائمر اسکول میں تعلیم حاصل کی ،ْانہوں نے 1975 میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلاسفی، سیاسیات اور معاشیات کے مضامین میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ،ْعمران خان فی الوقت بریڈفورڈ یونیورسٹی برطانیہ کے چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
عمران خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ بھی ملا۔ علاوہ ازیں 1992ء میں انہیں انسانی حقوق کا ایشیائ ایوارڈ اور ہلال امتیاز بھی عطا کیا گیا ۔عمران خان نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 1971 میں 18 سال کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے کیا اور جلد ہی ٹیم میں ایک آل راؤنڈر کی حیثیت سے نمایاں جگہ بنالی ،ْوہ نہ صرف ایک بہترین فاسٹ بولر تھے بلکہ انہوں نے اپنی دھواں دار بیٹنگ کے ذریعے بھی سب کو متاثر کیا تاہم ان کی شہرت اٴْس وقت بلندیوں پر پہنچی، جب 1982 میں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان منتخب ہوئے۔عمران خان کی ہی قیادت میں پاکستان نے پہلی مرتبہ 1992 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتا، تاہم اس کے بعد عمران خان نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ،ْاپنے کرکٹ کیریئر میں عمران خان نے پاکستان کیلئے 88 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 37.69 کی اوسط سے 3 ہزار 807 رنز بنائے ،ْسابق کپتان نے 175 ون ڈے میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 182 وکٹیں حاصل کیں۔ 2010 میں عمران خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل کیا گیا، جو یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں ،ْکرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد عمران خان نے سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا اور کینسر کے مریضوں کیلئے لاہور میں ایشیاء کا سب سے بڑا شوکت خانم میموریل ہسپتال بنایا۔اِسی طرز کا ایک کینسر ہسپتال پشاور میں بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں اس موذی مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے فاتح کپتان نے 25 اپریل 1996ء کو پاکستان تحریک انصاف قائم کرکے سیاسی میدان میں قدم رکھا اور ان کی 22 سال کی جدوجہد کے بعد آج تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے ،ْابتدائی طور پر تو عمران خان اور ان کی جماعت کو کامیابی نہیں مل سکی تاہم 2013 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں تیسری بڑی اور ووٹ لینے والی دوسری بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی، جس نے خیبر پختونخوا میں حکومت بھی بنائی۔عمران خان نے 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی اور دارالحکومت اسلام آباد میں 126 دن پر مشتمل طویل ترین تاریخی دھرنا دے کر مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کو ٹف ٹائم دیا ،ْوہ اپنے سیاسی مخالفین خاص طور پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو شدید ہدف تنقید بناتے رہے اور ان پر کرپشن کے سنگین الزامات بھی عائد کیے۔اپریل 2016 میں پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد عمران خان اٴْس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ لے گئے، جس کا انجام نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے جیل جانے پر ہوا ،ْ25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات عمران خان اور ان کی جماعت کے لیے کامیابی کی نوید لے کر آئے اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔عمران خان کی سیاسی زندگی کی طرح ذاتی زندگی بھی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔1995ء میں عمران خان نے برطانوی ارب پتی تاجر سر جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی جمائما گولڈ اسمتھ سے شادی کی، جو 22 جون 2004 کو طلاق پر منتج ہوئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مصروف زندگی کی وجہ سے جمائما کو وقت نہیں دے پاتے تھے۔8 جنوری 2015 کو عمران خان نے ریحام خان کے ساتھ شادی ہوئی تاہم یہ شادی بھی چند ماہ ہی چل سکی۔اس کے بعد ریحام خان کی جانب سے عمران خان پر کئی الزامات بھی عائد کیے گئے، خصوصاً حال ہی میں شائع ہونے والی ان کی کتاب میں پی ٹی آئی چیئرمین کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے گئے ہیں ،ْرواں برس 18 فروری کو پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تصدیق کی ،ْشادی سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، بشریٰ بی بی سے روحانی رہنمائی لینے کی غرض سے پاکپتن جایا کرتے تھے۔اس شادی کا سیاسی و سماجی حلقوں میں خاصا چرچا بھی رہا ،ْاپنی 22 سالہ سیاسی جدوجہد میں کئی نشیب و فراز دیکھنے کے بعد عمران خان تبدیلی کا نعرہ لگا کر اب پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں، قوم کی نظریں اب اٴْس حقیقی تبدیلی کی راہ تک رہی ہیں، جس کا وعدہ عمران خان نے اٴْن سے کر رکھا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت: الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، مودی نے اپنا ووٹ ڈالا
-
ہم نے 76 سال جھوٹ بولا اور سچ کو چھپایا، لوگوں کو سچ پتا چلنا چاہیے، جسٹس اطہر من اللہ
-
گندم کی خریداری نہ کرنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کسانوں کا احتجاج جاری ،بھوک ہڑتال کیمپ قائم
-
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.