ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، محکمہ موسمیات

ہفتہ 18 اگست 2018 15:52

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کل (اتوارکو) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، قلات ڈویژن ، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، میرپورخاص، حید رآباد، سکھر، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش راولپنڈی(چکلالہ59، شمس آباد 26)،اسلام آباد (بوکرہ40، زیروپوائنٹ 38، گولڑہ26، ائیر پورٹ 17، سیدپور10)، فیصل آباد 15، کامرہ 13، مری 09، لاہور07، مالم جبہ 43، پٹن 31،سیدو شریف 27،میرکھانی22، دیر20، ایبٹ آباد16، دروش، چراٹ 11، بالاکوٹ 07، کالام04، لوئیر دیر03، پارہ چنار 02، پشاور 01، میر پورخاص37، ڈیپلو16،اسلام کوٹ 06، مٹھی، چھاچرو 05، حید ر آباد04، شہید بینطر آباد 03، نگر پارکر 01، مظفر آباد 26، گڑھی دوپٹہ 35، کوٹلی 10،راولاکوٹ 01، استور 08، اسکردو 05، بگروٹ، بونجی، گوپس 03 اور ژوب میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دالبندین میں 44، نوکنڈی اور چلاس میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔