کراچی میں ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا ،

سندھ کے مختلف شہروں میں تیز بارش ہوسکتی ہے ‘محکمہ موسمیات

ہفتہ 18 اگست 2018 16:59

کراچی میں ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) کراچی میں ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں تیز بارش ہوسکتی ہے ‘محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے چیف میٹ عبدالرشید کے مطابق بھارت سے آنیو الا مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا ہے تاہم کراچی میں اتوار کو ہلکی جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں مٹھی‘ تھرپارکر‘ میر پور خاص اور بدین میں تیز بارش کا امکان ہے۔