مقبوضہ کشمیر ، پیلٹ متاثرین کا سرینگرمیں احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 18 اگست 2018 18:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکے زیر استعمال مہلک پیلٹ بندوق سے متاثرہ افراد نے سرینگر میں ایک پر امن احتجاجی دھرنا دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ’پیلٹ وکٹمز ویلفیئر ٹرسٹ‘ کے زیر اہتمام ہونے والے دھرنے میں بیسیوں پیلٹ متاثرین شریک تھے۔

(جاری ہے)

متاثرین نے اس موقع پر کہا کہ وہ کشمیری عوام کی طرف سے خصوصی توجہ اور مدد کے متقاضی ہیں کیوںکہ بھارتی فورسز نے پیلٹ مار کر انہیں سخت مشکلات اور مصائب سے دوچار کیاہے۔

یاد رہے کہ قابض بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے پر امن کشمیری مظاہرین کیخلاف پیلٹ بندوق کے استعمال کی وجہ سے گزشتہ چند برسوں کے دوران ہزاروں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ پیلٹ چھرے لگنے سے سینکڑوں نوجوانوں بصارت سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔