نہ اے سی مانگوں گا نہ اسپتال جاؤں گا بس مجھے گرفتار کر لو

آصف علی زرداری کی خواہش ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے اسی لیے وہ اپنی ضمانت بھی نہیں کروا رہے، معروف صحافی حامد میر کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 12:17

نہ اے سی مانگوں گا نہ اسپتال جاؤں گا بس مجھے گرفتار کر لو
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اگست 2018ء) معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری ایک طرف تو یہ چاہتے ہیں کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرے جب کہ دوسری طرف وہ پچھلے آٹھ دس دن سے مجھے عجیب و غریب خواہش میں مبتلا نظر آ رہے ہیں۔اور وہ خواہش یہ ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ضمانت بھی نہیں کروا رہے،نہ ہی ان کا وکیل ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو رہا ہے۔

آصف زرداری کی بہن فریال تالپور نے اپنی حفاظتی ضمانت کروا لی جب کہ انہوں نے ابھی تک نہیں کروائی۔بلکہ آصف زرداری نے متعلقہ حکام کو یہ پیغامات بھی بھجوائے ہیں کہ ' آؤ مجھے گرفتار کر لو'۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ میڈیا کو اس بات کا بہت دکھ ہوتا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں اے سی نہیں مل رہا اور دیگر سہولیات نہیں مل رہیں لیکن جب میں جیل میں تھا تب یہ میڈیا کہاں تھا۔

(جاری ہے)

اس لیے آصف زرداری کہتے ہیں کہ کہ میں اپنی ضمانت نہیں کروا رہا مجھے گرفتار کرو، میں نہ تو اے سی مانگوں اور نہ ہی پمز اسپتال کے چکر کاٹوں گا۔بلکہ میں بتاؤں گا کہ قید کیا ہوتی ہے۔یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق آصف زرداری کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی گئی۔

آصف زرداری کے خلاف مقدمے کے میرٹس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ 3 ستمبر کے بعد حفاظتی ضمانت ازخود ختم ہو جائے گی۔۔آصف زرداری کیخلاف کراچی کی بینکنگ کورٹ میں مقدمہ چل رہا ہے۔ آصف زرداری کے وکیل نے بتایا کہ آصف زرداری کو الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے وارنٹ گرفتاری کا علم ہوا۔ جس پر عدالت نے پانچ لاکھ کے مچلکوں اور شخصی ضمانت کے عوض ضمانت منظور کی۔