سابق امیدواراسمبلی پروفیسر مصدق حسین خان کی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،آزادکشمیر کی تعمیروترقی اورحلقہ کھاوڑہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) سابق امیدواراسمبلی حلقہ چارکھاوڑہ وبریڈفورڈ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر راجہ مصدق حسین خان ایڈووکیٹ کی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،آزادکشمیر کی تعمیروترقی اورحلقہ کھاوڑہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو۔آزادکشمیر کی عوام اوربالخصوص حلقہ کھاوڑہ کے عوام کے ساتھ 2016کے الیکشن میں کیے گئے وعدوں پر عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

کارکنان جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں کسی صورت بھلایانہیں جاسکتا جس طرح آزادکشمیر کی عوام نے 2016کے الیکشن میں مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پوراترنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔اس موقع پر سابق امیدواراسمبلی حلقہ کھاوڑہ پروفیسر راجہ مصدق حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کو ختم نبوت کا بل پاس کرنے،13ویں ترامیم،اسپتالوں کے اندر ایمرجنسی سروس،ایل او سی پر بسنے والے شہریوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔