Live Updates

پنجاب کی کابینہ میں شامل وزرا کے نام سامنے آ گئے

اہم سیاسی رہنماؤں کو اہم عہدے سونپے جانے کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 18:07

پنجاب کی کابینہ میں شامل وزرا کے نام سامنے آ گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے نو منتخب سردارعثمان احمد خان بزدار کو مبارکباد دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کووزیراعلیٰ پنجاب بننے پرمبارکباد دی ہے۔اس موقع پر پنجاب کی متوقع کابینہ کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں محمودالرشید، علیم خان اور میاں اسلم اقبال کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔

یاسمین راشد،فیاض الحسن چوہان،سبطین خان،اجمل چیمہ اور آصف نکئی کے نام زیرغور ہیں۔حامد یارہراج اور سردار محسن لغاری کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔امیر محمد خان اور راجہ یاسر کا نام بھی پنجاب کابینہ میں شامل کیے جانیکاامکان ہے۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد امیدوار سردار عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب منتخب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسپیکرپرویزالہٰی نے نومنتخب وزیراعلیٰ کو مختصر خطاب کرنے کی دعوت دی۔۔عثمان بزدار کا پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں قائد ایوان کےانتخاب کیلیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔میرے گھرمیں آج تک بجلی نہیں ہے۔ سب سے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتاہوں۔اپنے قائد کے ویژن سے تمام مشکلات پرقابو پائیں گے ۔گڈگورننس ترجیح ہوگی کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور بدعنوانی کاخاتمہ کریں گے۔

کے پی کی طرزپر پنجاب میں پولیس کاماڈل اپنائیں گے۔اداروں کومضبوط کریں گے اور اپوزیشن کی اچھی تجاویز کاخیرمقدم کریں گے۔’اسٹیٹس کو‘‘بھرپورطریقے سے توڑیں گے۔واضح رہے وزات اعلی کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد عثمان بزدار 186ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد امیدوار حمزہ شہباز 159 ووٹ حاصل کر سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات