Live Updates

ْعمران خان کی قیادت میں اقلیتی برادری کو حقوق دلائیں گے، رکن قومی اسمبلی جے پرکاش اکرانی

عمران خان چاہتے ہیں قائد اعظم کے پاکستان میں مسلم ہندو سب کو آزادی سے جینے کا حق ملے گا ، کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) تحریک انصاف مینارٹی ونگ سندھ کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جے پرکاش اکرانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اقلیتی برادری کو حقوق دلائیں گے۔نئے پاکستان میں تبدیلی کا سفر ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو کراچی ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ج پرکاش اکرانی ایم این اے منتخب ہونے کے بعد اتوار کو کراچی پہنچے ۔

کراچی ائیر پورٹ پرکارکنان کی جانب سے ان کا ستقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ج پرکاش نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں سے اقلیتی برادری کے حقوق پائمال کئے گئے ہیں ۔ہندو لڑکیوں کو اغوا کے بعد مذہب تبدیل کیا جاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقلیتی برادری کے حقوق کو اٹھائے گی ۔عمران خان چاہتے ہیں قائد اعظم کے پاکستان میں مسلم ہندو سب کو آزادی سے جینے کا حق ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان کا شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔سندھ کی اقلیتی برادری پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔عمران خان کی قیادت میں اقلیتی برادری کو حقوق دلائیں گے۔نئے پاکستان میں تبدیلی کا سفر ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات