Live Updates

عوام کے مسلم لیگ(ن) کو دئیے گئے ووٹوں کا نتیجہ تحریک انصاف کے حق میں کیسے آیا ہے ‘افضل کھوکھر

پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا آئینی حق محفوظ رکھتے ہیں ،عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ اور سودے بازی نہیں ہوگی

اتوار 19 اگست 2018 19:30

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ ہمارے لئے پاکستان اور جمہوریت کا استحکام سب سے اہم ہے ،عوام کے مسلم لیگ(ن) کو دئیے گئے ووٹوں کا نتیجہ تحریک انصاف کے حق میں کیسے آیا ہے ،یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہ گئی ،ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا آئینی حق محفوظ رکھتے ہیں ،عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ اور سودے بازی نہیں ہوگی ،مسلم لیگ (ن) میں سیاسی آنکھ کھولی ہے ،جینا مرنا مسلم لیگ(ن) اور قائدین میاں نوازشریف ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیلئے ہے ،رائے ونڈ حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میری جیت کی وجہ ہیں ،آئندہ اپوزیشن میں رہ کر بھی عوام کو بنیادی سہولیات دینے کیلئے تمام تر مساعی برائے کار لائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں تقریباً سبھی حکمرانوں سے کچھ نہ کچھ غلطیاں ضرور ہوئی ہیں کہ آج تک کالا باغ ڈیم نہیں بن سکا ۔انہوں نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود ملک کی 70سالہ سیاسی تاریخ میں جتنی ترقی سابقہ 5سالہ دور میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ،سی پیک پر50ارب کی سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں قوم کا 640ارب روپیہ بچانا مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا ہی کارنامہ ہے ،عمران خان نے جس علاقے کا وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار جتوایا ہے ،وہ خود ہی بتائیں کہ وہاں شہباشریف کے دور میں کیا کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو دیوار کیساتھ لگاکر عوام سے دور کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،جمہوری حق استعمال کرنا جانتے ہیں ،تحریک انصاف کو کھلا میدان نہیں دیں گے ،ن لیگ ترقی کا مشن اور خدمت کا سفر پہلے کی طرح جاری رکھے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات