Live Updates

عمران خان کے مقابلے میں انتخاب لڑنے والے علی رضا عابدی کی بغاوت کی وجہ سامنے آگئی

علی رضاعابدی نے متحدہ کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد ایم کیوایم کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 3 ستمبر 2018 19:54

عمران خان کے مقابلے میں انتخاب لڑنے والے علی رضا عابدی کی بغاوت کی وجہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-03سمتبر 2018ء) :عمران خان کے مقابلے میں انتخاب لڑنے والے علی رضا عابدی کی بغاوت کی وجہ سامنے آگئی۔ علی رضاعابدی نے متحدہ کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد ایم کیوایم کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں حلقہ این اے 243 پر ضمنی انتخاب میں مبینہ طور پر ٹکٹ کے مسئلے پر سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

دبئی میں موجود ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی جانب سے استعفے کے معاملے پر مزید بات کرنے سے گریز کرنے کا مشورے پر علی رضا عابدی نے فی الحال خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق علی رضا عابدی نے این اے 243 پر ضمنی انتخاب کے لیے نظرانداز کئے جانے پر دل برداشتہ ہوکر استعفیٰ دیا ہے۔

(جاری ہے)

علی رضا عابدی نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کو بھجوایا اور سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر بھی اسے جاری کیا۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں استعفیٰ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پارٹی رکنیت چھوڑنے کی وجہ ذاتی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے این اے 243 پر علی رضا عابدی کی جگہ فیصل سبزواری کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ عام انتخابات میں اس نشست سے عمران خان کھڑے ہوئے تھے جو کہ عمران خان کی طرف سے چھوڑنے کے بعد خالی ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ ضمنی الیکشن 14 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ کراچی ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ نظریاتی کارکن اس طرح کی حرکت نہیں کرتا۔ علی رضا عابدی کا ناراض ہونا جائز ہے۔ تحریک انصاف سے اتحاد کراچی کی ترقی کے لئے کیا۔ دوسری جانب ترجمان ایم کیو ایم پاکستان رکن قومی اسمبلی امین الحق کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی ایم کیو ایم کے اہم رہنما ہیں۔ علی رضا عابدی کی شکایت کو دورکرکے ان کو منا لیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات