Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سپریم کورٹ میں پیشی

وزیراعلیٰ پنجاب صحافیوں کے تابڑ توڑ سوالوں پرگھبرا گئے، کیا آرپی او اور ڈی پی اوکوبلا کراپنے قائد کی خلاف ورزی نہیں کی؟ ڈی پی اوکے تبادلے پرآپ کو وزیراعظم ہاؤس سے شاباش ملی؟ وزیراعلیٰ پنجاب سے سوال، تمام سوالوں کا ایک ہی جواب معاملہ عدالت میں ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا جواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 ستمبر 2018 15:34

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سپریم کورٹ میں پیشی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر 2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صحافیوں کے تابڑ توڑ سوالوں سے گھبرا گئے، تمام سوالوں کا ایک ہی جواب معاملہ عدالت میں ہے،اس پربات نہیں کرنی چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او پاکپتن تبدیلی کیس میں سپریم کورٹ نے آج وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب پیشی کے بعد عدالت سے باہر نکلے تومیڈیا نے ان کوگھیر لیا۔

میڈیا نے ان سے سوال کیا کہ آرپی او اور ڈی پی اوکووزیراعلیٰ ہاؤس بلا کراپنے قائد کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے جواب دیا کہ معاملہ عدالت میں ہے، اس پربات نہیں کرنی چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت میں مانیکا خاندان کی آئینی حیثیت کیا ہے؟ کے سوال پرجواب دینے سے گریز کیا۔

(جاری ہے)

ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کووزیراعلیٰ بنانے میں احسن گجرکا کیا کردار ہے؟وزیراعلیٰ پنجاب نے جواب دیا کہ گزشتہ روز نہیں آسکا اس لیے آج عدالت آگیا ہوں۔

پچھلی پیشی پربھی آنا چاہتا تھا اورعدالت کوحقائق سے متعلق آگاہ کرنا چاہتا تھا۔ صحافی نے سوال کیا کہ ڈی پی اوکے تبادلے پرآپ کو وزیراعظم ہاؤس سے شاباش ملی؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے جواب دیا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس پربات نہیں کرنی چاہیے،کوئی اوربات کریں۔اس سوال’’ احسن گجرکا کہنا ہے وہ بطورفریادی آپ کے پاس آئے،آپ کیلیے مسائل توپیدا نہیں کیے؟‘‘پر وزیراعلیٰ پنجاب نے معافی مانگنے پرجواب دیا کہ  بہت اچھے جذبات ہیں، بہت کچھ یہاں سیکھنے آیا ہوں۔

قانون کی حکمرانی پریقین رکھتے ہیں۔ پولیس کوغیرسیاسی بنانے کے لیے کمیشن بنا دیا،اس پرکام شروع ہورہا ہے۔ ایک سوال پر’’شریف فیملی کے پرول میں توسیع کی درخواست ملی ہے؟ ، اگرنئی رپورٹ میں یہ سامنے آیا کہ آپ نے دباؤ ڈالا توکیا عہدہ چھوڑدیں گے؟‘‘کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ باربارکہہ رہا ہوں معاملہ عدالت میں ہے۔ ایک سوال کہ عمران خان نےکہا آپ کے علاقے میں بجلی نہیں، علاقےمیں بجلی کا کھمبا نہیں لگا سکے، صوبے کا نظام کیسے چلائینگے؟ کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ابھی کام شروع ہوگیا ہے، فنڈزآپ دیدیں، ابھی کام شروع کرا دیتے ہیں۔

ایک سوال کہ کیا یہ سچ ہے کہ پنجاب میں عبدالعلیم خان حکمرانی کررہے ہیں؟ سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ایک ہی وزیراعلیٰ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات