Live Updates

پاکستان سمیت دنیا بھر کو بھارت کے منفی رویے پر افسوس ہوا ،بھارت کو اپنے درمیان موجود انتہاپسندوں کا سامنا ہے، حلیم عادل شیخ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:00

پاکستان سمیت دنیا بھر کو بھارت کے منفی رویے پر افسوس ہوا ،بھارت کو اپنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کے وزیراعظم پاکستان عمران خان چاہتے ہیں کے پاک بھارت کے درمیان جاری چپکلش کا خاتمہ باضابطہ مذاکرات کے ذریعے ہو وزیراعظم کی جانب سے خطے میں امن امان اور بہتری کے لیے نریندر مودی کو خط لکھاگیابھارت سرکار خوف میں مبتلا ہوچکی ہے انہیں پتہ ہے کہ کپتان کی ٹیم کا وزیرخارجہ مذاکرات کے لیے آرہا ہے جسے کسی سچن جندال یا مودی کے یاروں کے ذریعے قابو نہیں کیا جاسکتا بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کو ٹھکرا کر اپنی چھوٹی سوچ کو دنیا کے آگے ظاہر کیا ہے بھارت کو اس وقت اپنے درمیان موجود انتہاپسندوں کا سامنہ ہے بھارت کو مسائل کے خاتمے کا جواب مثبت اور ٹھوس انداز میں دینا چاہیے تھا ، بھارت کو اصل میں آگ برھان وانی شہید کی پاکستان میں پوسٹل اسٹمپ جاری ہونے پر لگی ،بھارتی حکام کے درمیان ذہنی ہم آہنگی موجود نہیں پاکستان سمیت دنیا بھر کو بھارت کے منفی رویی پر افسوس ہوا پاک بھارت تعلقات 2015سے تعطل کا شکار ہیں وزیراعظم عمران خان نے ان باتوں کو محسوس کرتے ہوئے بھارت کو خط لکھا ، پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والوں کو کشمیر میں قتل کیا جارہا ہے بھارت کو اگر کشمیر کے 50برسوں میں اپنے چند ایک فوجیوں کے مرنے کی فکر ہے تو انہیں اسی کشمیر کی آزادی کے لیے لاکھوں کشمیریوں کی شہادت کا بھی پورا احساس ہونا چاہیے ،وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ نے بھارت کو درست انداز میں جواب دیا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کا موقف پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات