
بھارتی آرمی چیف کی دفاعی اوقات سےبڑھ کربیان بازی
وقت آگیا کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لیا جائے،مخالف کوبھی درد محسوس کروانا چاہتے ہیں، ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی،عسکری کاروائی ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے۔ جنرل بپن راوت کی پاکستان مخالف گیدڑ بھبکی
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 22 ستمبر 2018
18:20

(جاری ہے)
پاکستان کوان کی ہی زبان میں جواب دیا جائے گا۔
پاکستانی فوج اور دہشتگردوں سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان کوبھی درد محسوس کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت رہتی ہے۔مخصوص ہتھیار ہم ایک حد تک ہی استعمال کرسکتے ہیں۔ ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔ جوابی اقدامات بھی کریں گے۔ بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کو جلد عسکری سرپرائز دیں گے۔ عسکری کاروائی ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے۔ واضح رہے بھارت نے پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری سمجھ لیا ہے۔ پہلے مذاکرات سے انکار کیا اب دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔ بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کی رویت برقرار رکھتے ہوئے اعلان کے باوجود پاک وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کر دی جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ ملاقات کے اعلان کے بعد چوبیس گھنٹوں کے اندر اس کی منسوخی کیلئے بھارت کی جانب سے بیان کی گئی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے، ملاقات منسوخی کے لئے نام نہاد بہانے تراشے گئے، پاکستان کیخلاف بے جا الزام تراشی کی گئی، وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھارتی وزارت خارجہ کا بیان افسوس ناک ہے اور مہذب روایات و سفارتی آداب کے منافی ہے۔ بھارت نے پاک بھارت وزراء خارجہ کی ملاقات کیلئے رضا مندی ظاہر کر نے کے ایک ہی دن بعد ملاقات سے انکار کر تے ہوئے نیویارک میں شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ہونے والی ملاقات منسوخ کردی ۔بھارتی میڈیا نے بھارتی وزارت خارجہ کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بھارت نے شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کے نام لکھے اپنے خط میں مذاکرت کے مسائل کے حل کی تجویز دی تھی ۔پاکستانی وزیراعظم کے خط کے جواب میں بھارت نے پاک بھارت وزراء خارجہ کی ملاقات کی حامی بھری تھی جس کی نئی دہلی کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق بھی کی تھی ۔ بھارت کی طرف سے یہ وضاحت بھی سامنے آئی تھی کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ میں مذاکرات نہیں کریں ایک رسمی سی ملاقات ہوگی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جس ملاقات کو بھارتی دفتر خارجہ رسمی ملاقات کہہ رہا تھا اسے بھی اب منسوخ کردیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے وزراء خارجہ ملاقات پر منفی جواب دینے پرٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے منفی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کے منفی جواب پرمایوسی ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کوامن مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی تھی۔میری دعوت پربھارت کا جواب منفی اور تکبربھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پرپہنچ بھی جائیں توان کی سوچ چھوٹی رہتی ہے۔یہ میری زندگی کا نچوڑ ہے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.