مقبوضہ کشمیر ،ْ صحافی آصف سلطان کے عدالتی ریمانڈ میں یکم اکتوبر تک توسیع

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںسرینگر کی ایک عدالت نے صحافی آصف سلطان کے عدالتی ریمانڈ میں یکم اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک مقامی جریدے کشمیر نریٹر کے اسسٹنٹ ایڈیٹر آصف سلطان کو27اگست کو سرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

صحافی تنظیموںکی طرف سے احتجاج کے بعد انہیں یکم ستمبر کو عدالت میں پیش کیاگیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے اور ان کا لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور دیگر دستاویزات بھی ضبط کرلی تھیں۔ آصف کے اہلخانہ اور جریدے نے پولیس کی طر ف سے لگائے جانے والے الزامات اور دعوئوں کو مستردکیا ہے۔ انڈین فیڈریشن آف جرنلسٹس اور رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز نے آصف سلطان کی غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ آصف سلطان کو 8ستمبر کو عدالتی تحویل میں دیا گیا تھااور اب ان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔