شہداء کی قُربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘سپیکر وڈپٹی سپیکر

پیر 24 ستمبر 2018 12:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے نوجوانوں کی شہادت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قُربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

ہم شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اُنہوں نے جام شہادت نوش کر کے نئی نسل کے لیے گرانقدر قُربانیاں پیش کی ہیں۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ظُلم کی سیاہ رات جلد ختم ہو نے والی ہے، سنہری قُربانیوں کے باعث آزاد ی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔