مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے
پارلیمانی پارٹی اجلاس نے حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طورپر مسترد کردیا اجلاس کے آغاز میں بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور تمام اہلخانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی گئی۔ شہبازشریف نے حکومت کے پیش کردہ منی بجٹ پر پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بریفنگ دی، مریم اورنگزیب عوام کو سہانے خواب دکھانے والی پی ٹی آئی ایک ڈراؤنا خواب بنتی جارہی ہے۔ گیس، بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام بالخصوص غریبوں کی نیندیں اڑا دی ہیں، اجلاس
پیر 24 ستمبر 2018 20:48
(جاری ہے)
گیس، بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام بالخصوص غریبوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
پارٹی نے عزم ظاہر کیا کہ عوام کے حقوق کے لئے مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی۔ پارلیمانی پارٹی نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو امن دشمن، غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور اس عزم کا اظہارکیا کہ مادروطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لئے پوری قوم متحد اور یک زبان ہے۔ قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ ہے اور کسی بھی ’مس ایڈونچر‘ پر دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ قوم اور فوج مل کر ملک کا دفاع کریں گے۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اہل کشمیر کا مقدمہ پوری قوت سے اٹھایا جائے۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے سنگین واقعات سے آگاہ کیاجائے۔ قائد مسلم لیگ (ن) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کشمیریوں کے وکیل کا کرداراداکیا اور اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر پوری جرات اور دوٹوک انداز میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا۔ توقع ظاہر کی گئی کہ موجودہ حکومت دانائی اور جرات کے ساتھ کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کرے گی۔ اجلاس نے قائد محمد نواز شریف، محترمہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی ضمانت پر رہائی پر وزیراطلاعات کے ’ڈیل اور ڈھیل‘ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان آزادعدلیہ کی توہین ہے جس کا عدلیہ نوٹس لے۔ چوہدری فواد وزیر اطلاعات بنیں عدلیہ کے نمائندے نہ بنیں۔ اجلاس میں لوکل باڈیزکے موجودہ نظام کے تحفظ کا اعلان کرتے ہوئے فیصلہ کیاگیا کہ بلدیاتی نظام پر حکومتی حملے کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی اور بلدیاتی اداروں اور ان کے نمائندوں کے حقوق کی ہر سطح پر بھرپور حمایت اورتحفظ کریں گے۔ اجلاس میں کہاگیا کہ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن قوم نے دیکھ لیا۔ الیکشن سے پہلے جو پروٹوکول ’حرام‘ تھا، اب ’حلال‘ ہوچکا ہے۔ کراچی میں صدرمملکت کے لئے لگائے گئے پروٹوکول پر شہری پر تشدد اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس شہری کو فی الفور رہا کیاجائے۔ یوٹرن پی ٹی آئی لے رہی ہے۔ شہریوں کو سوال کرنے پر سزا نہ دی جائے اور فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہےمزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.