Live Updates

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے سابق حکمران جماعت کے امید واروں کی جانب سے حکومتی ارکان اسمبلی کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذداریوں پر نوٹس جاری کردیئے

منگل 25 ستمبر 2018 16:51

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے سابق حکمران جماعت کے امید واروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے سابق حکمران جماعت کے امید واروں کی جانب سے حکومتی ارکان اسمبلی کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذداریوں پر نوٹس جاری کردیئے اور متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال چودھری نے رانا حیات، سیف الملوک کھوکھر اور عرفان شفیع کی الگ الگ عذداریوں پر ابتدائی سماعت کی جس میں کامیاب ہونے والے ارکان اسمبلی پر مختلف اعتراضآت اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے تحریک انصاف کے این اے 140 کے ایم این اے سردار طالب حسین نکئی ، این اے 135 سے کرامت کھوکھر اور پی پی 173 سے ملک سرفزار کیخلاف عذداریوں پر نوٹس جاری کیے ہیں۔ عذداریوں میں انتخابی نتائج پر اعتراضات اٹھائے اور یہ دعویٰ کیا گیا کامیاب ہونے والے ارکان اسمبلی نے کاغذات نامزدگی میں مکمل معلومات ظاہر نہیں کیں۔ عذرداریاں میں الیکشن ایکٹ 2017 پر عمل نہ کرنے کے بھی الزام لگایا گیا۔ عذرداریاں میں استدعا کی کہ طالب نکئی، کرامت کھوکھر اور ملک سرفراز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات