بھارتی پولیس نے سرینگر میں نثار حسین راتھر کو گرفتار کرلیا

منگل 25 ستمبر 2018 17:09

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی پولیس نے تحریک وحدت اسلامی کے چیئرمین نثار حسین راتھر کو سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پارٹی رہنمائوں واجد علی اور خادم حسین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نثار حسین راتھر کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پولیس نے گزشتہ شب انکی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا۔ انہیں پہلے رعنا واری پولیس اسٹیشن سرینگر اوربعدازاں سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :