بہاولپور، سید وسیم اختر کی پشاور یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس تشدداور گرفتاریوں کی شدید مذمت ،گرفتار طلبا کی فوری رہائی کا مطالبہ

جمعہ 5 اکتوبر 2018 23:00

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2018ء) جماعت اسلامی کے سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے پشاور یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس تشدداور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر افسوس کا اظہار اور گرفتار طلبا کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے یہ طلبا احتجاج کر رہے تھے جس پر ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں۔

طلبہ جمہوریت کی نرسری اور ہمارا مستقبل ہیں۔فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کوئی جرم نہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کا فرض تھا کہ ان کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کرتی اور ان کے جائز مسائل حل کرتی۔ انہوںنے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ طلبا ء کو ڈنڈوں سے مارنے کے بجائے ان کے مسائل حل کر کے ان کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دے۔