قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، راجہ فاروق حیدر

شہباز شریف کی گرفتاری ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش ہے ،مسلم لیگ ن کو سخت ترین احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ،وزیر اعظم آزادکشمیر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 5 اکتوبر 2018 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں ،مسلم لیگ ن کو سخت ترین احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقام قبول نہیں ہے شہباز شریف کو فوری رہا کیا جائے پنجاب اب بھی شہباز شریف کی راہ دیکھ رہا ہے فاروق حیدر نے کہا کہ شہباز شریف کا قصور پنجاب کو ترقی یافتہ بنانا ہے نیب مکمل طور پر جانبدار ادارہ بن چکا ہے۔

۔شیراز راٹھور