نیب اپنے کردار کو متنازعہ نہ بنائے ، کرپٹ عناصر کے خلاف نتیجہ خیز کاروائی کی جائے ‘ سینیٹر سراج الحق
انتخابات میں دھاندلی ہو ئی ا س میں کوئی دو آراء نہیں پی ٹی آئی کے سواتمام ہی سیاسی جماعتوں نے نتائج پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے گیس ، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ،کشمیر پر وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں دو ٹوک موقف پیش کیا تاہم حکومت عملی اقدامات بھی کرے
ہفتہ 6 اکتوبر 2018 19:49
(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی غیر جانبدارانہ احتساب چاہتی ہے جن لوگوں نے سرکاری خزانہ لوٹا ، اقتدار میں ناجائز فائدے اٹھائے اور بنکوں سے قرضے معاف کرائے انہیں احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیئے۔
انہوں نے کہاکہ اس میں شک نہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہو ئی ہے پی ٹی آئی کے سوا ملک کی تمام ہی سیاسی جماعتوں نے ان پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لیے ادارہ بنانے کے لیے تیار ہو گئی ہے لیکن پارلیمانی تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ حزب اختلاف سے ہو نا چاہیئے تھا لیکن حکومت نے ایک وفاقی وزیر کو اس کا سربراہ بناکر اس کے کردار کو مشکوک بنادیا ہے انہوں نے کہاکہ مدینہ کی ریاست بنانے کا تقاضا ہے کہ ملک سے سود کا فوری خاتمہ کیا جائے اور ریاست مدینہ کے زرین اصولوں کو اپنایا جائے ہم تعاون کریں گے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایک سو دن میں وعدوں کی تکمیل کا دعویٰ کیا ہے لیکن انہوں نے آتے ہی پیٹرول ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بیش بہا اضافہ کردیا ہے 1800دیگر اشیاء کو بھی مہنگا کیا گیا ہے اس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور غریب و متوسط آدمی بری طرح متاثر ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی طرف جائے گی اس کے جال میں پھنس کر ملک کو مزید قرضوں کے بوجھ تلے دبایا جائے گا اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجلی ، گیس اور پٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ڈیموں کی تعمیر کی حامی ہے تاہم ڈیمز صرف چندے سے نہیں بنیں گے حکومت کو بجٹ میں اس کے لیے رقم مختص کرنی چاہیئے تھی انہوں نے کہاکہ ڈیمز نہ ہو نے سے ہماری زمینیں بنجر ہو رہی ہیں سندھ میں بھی کاشت کار پانی کی کمی پر واویلا کررہے ہیں حکومت غیر ترقیاتی اخراجات کم کرکے ڈیمز کے لیے رقم بچائے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ پاکستان نے کشمیر پر دو ٹوک موقف بیان کیا اور عمدہ طریقہ سے بیان کیا تاہم حکومت کشمیر پر فنڈ قائم کرے اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے موقف کو اجاگر کیا جائے جماعت اسلامی نے عہد کیا ہے کہ مر تے دم تک ہم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ بھارت کے عزائم جارحانہ ہیں وہ آبی جارحیت بھی کررہا ہے انہوں نے کہاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے ان کے وزراء اور رہنما تو امیر سے امیر تر ہوگئے لیکن غریب آدمی کی حالت نہیں بدلی ہے تھرپار کر کی حالتِ زار دنیا کے سامنے عیاں ہے سراج الحق نے قبل ازیں جماعت اسلامی حیدر آباد زیریں کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ جماعت اسلامی اعلیٖ مقاصد رکھتی ہے اور پاکستان کو اسلامی و خوشحال بنانا چاہتی ہے انہوں نے کہاکہ انتخابات میں ناکامی سے مایوس ہو نے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں رابطہ عوام بڑھائیں اور اپنے اخلاق و کردار کو نبی ﷺ کے اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں اجتماع سے لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے بھی خطاب کیا -مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.