عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سابق آئی جی پنجاب پر فرد جرم عائد کر دی
سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا صحت جرم سے انکار
مقدس فاروق اعوان منگل 9 اکتوبر 2018 14:38
(جاری ہے)
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مشتاق سکھیرا کا موبائل لینے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔خیال رہے دو روز قبل سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے نئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی عوامی تحریک کی درخواست پر پنجاب حکومت پراسکیوشن اور ملزمان کو نوٹس کر دئیے تھے۔
خیال رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14افراد شہید جب کہ کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے طاہرالقادری کوفون کیا تھا اور ان کوسانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف دلانے کا عزم کیا تھا۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو فوری طور ملوث افسران کومعطل کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا ٹیلیفون آیا تھا۔ انہوں نے شہدائے ماڈل ٹان کے ورثا کو انصاف دلوانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں آنا چاہیے۔ طاہرالقادری نے بتایا کہ اس حوالے سے چودھری پرویز الہی، عبدالعلیم خان سے بھی ملاقات ہوئی یہ سب لوگ اول روز سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف دلوانے کی جدوجہد میں ساتھ ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کومعطل کرنے کا حکم دیا تھا۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت کوسانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس افسران کیخلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ سابق وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.