پشاور،کمزوریوں کو دور کر کے خوشحال خیبرپختونخوا اور پاکستان کی عمارت کھڑی کرنی ہے،محمود خان
تمام اضلاع کو پورا حق دیا جائے گا، ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے،خیبرپختونخوا اور پنجاب دونوں میں ایک ہی بلدیاتی نظام ہو گا،وزیراعلی خیبر پختون خوا کا شمولیتی جلسے سے خطاب
بدھ 10 اکتوبر 2018 21:42
(جاری ہے)
خیبرپختونخوا اور پنجاب دونوں میں ایک ہی بلدیاتی نظام ہو گا۔
اضلاع میں تمام تر ترقیاتی کام بلدیاتی نظام کے ذریعے ہی ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان کی قیادت میں مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنمائوں ، سابق و موجودہ بلدیاتی نمائندوں اور مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والی درجنوں معروف شخصیات نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ضلع بونیر سے ویلج ناظم محمد اقبال خان اور تحصیل کونسلر شیر مالک خان کی قیادت میںمقامی نمائندوں اور سیاسی عمائدین کے ایک کثیر رکنی وفد نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، ممبران صوبائی اسمبلی وزیرزادہ ، سیدفخر جہاں، ریاض خان، ضلعی صدر پی ٹی آئی چترال عبد الطیف، سرتاج احمد خان اور دیگر رہنمائوں نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے تحریک میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ ان کا فیصلہ درست ثابت ہو گا اور وہ تبدیلی کی نقیب جماعت سے منسلک ہو کر مطمئن اور خوش رہیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام بلدیاتی انتخابات میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں اور ایسے لوگوں کو نمائندگی کا حق دیں جو علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں کام کرنے کا جذبہ اور صلاحیت رکھتے ہوں۔ مقامی حکومتوں کے نظام کو پہلے سے بھی مضبوط بنانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے تاکہ لوگ اپنی ترقی خود پلان کر سکیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر چترال اور بونیر کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کا یقین دلایا اور کہاکہ یہ ان کا حق ہے جو انہیں ضرور ملے گا۔ محمود خان نے مزید کہاکہ سوات کے لوگ جس توجہ کے مستحق ہیں دیگر اضلاع بھی اسی توجہ کا حق رکھتے ہیں۔ وہ پورے صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں سب کو ان کا جائز حق دیں گے ۔ اُنہوں نے کہاکہ ان کی حکومت چترال کے قدرتی وسائل اور وہاں سیاحت کی استعداد سے بخوبی آگاہ ہے اور اس کی ترقی کیلئے اقدامات کریں گے ۔ چکدرہ سے چترال تک موٹروے کو سی پیک کے متبادل روٹ کے طور پر تجویز کیا جا چکا ہے ۔ اس موٹروے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سابق حکومت نے ضلع اپر چترال بنانے کا جو وعدہ کیا تھا وہ بھی پورا کرینگے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر چہ آج ہمیں ہر سطح پر مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے مگر ہم نے مل کر ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے گزشتہ حکمرانوں نے ملک کی بنیادیں کمزور کر دی تھیں ہم نے ان بنیادوں کو دیرپاء بناکر معیشت اور خوشحالی کی مضبوط عمارت کھڑی کرنی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ صوبے کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں ہم اپنے وسائل بھی پیدا کر رہے ہیں اور مرکز سے بھی صوبے کے وسائل لینگے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر تحریک میں شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں بھی پہنائیں۔ شامل ہونے والے دیگر افراد میں چترال سے پیپلز پارٹی کے رہنما سلطان محمود، معراج خان ، محمد غازی ،سمندر خان، فضل خان، حاجی خان گل، مقصود علی شاہ، رحمن خان کونسلر، حاجی مبین الملک سابق ناظم دروش ، قاضی حسین احمد، محمد یونس، حید رعلی شاہ، سلطان شاہ، مجیب الرحمن، عبد الناصر ، شاہد علی خان ایڈوکیٹ، حاجی ایوب ، رحمت زادہ، صلاح الدین، قیوم، طوطی رحمان، نور حمید، حاجی زرگل و دیگر جبکہ ضلع بونیر سے خالد خان جنرل کونسلز ، سراج خان ڈسٹرکٹ کونسل، صاحب الله، یوسف خان، منشی خان کسان کونسلر، پر دیپ کمار اقلیتی کونسلر ، بخت احمد اور دیگر شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.