تحریک لبیک یارسول اللہ کا گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کی سزائے موت میں عالمی طاقتوں کے دبائو پر فیصلے میں ممکنہ ردوبدل کیخلاف ملک گیر احتجاجی مہم چلانے کا اعلان

جمعرات 11 اکتوبر 2018 21:52

تحریک لبیک یارسول اللہ کا گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کی سزائے موت میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) تحریک لبیک یارسول اللہ کے عدالتوں سے ثابت شدہ گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کی سزائے موت میں عالمی طاقتوں کے دبائو پر فیصلے میں ممکنہ ردوبدل کیخلاف ملک گیر احتجاجی مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ایمان کے اس اساسی معاملے پر راست اقدام سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا،جبکہ تحریک لبیک یارسول اللہ کیجانب سے آج 12اکتوبر جمعہ سے کراچی سے خیبر تک باقاعدہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق مرکزی لبیک یارسول اللہ ریلی کا انعقاد داتا دربار تا پنجاب اسمبلی بعد نماز جمعہ3بجے ہوگا جس سے مرکزی قائدین خطاب کرنے کے علاوہ تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جبکہ صوبہ سندھ کی مرکزی یارسول اللہ ریلی بعد نماز جمعہ 3بجے سوک سینٹر تا نورانی چورنگی نمائش تک نکالی جائے گی ،جبکہ تحریک کے مرکزی مجلس شوری کا اجلاس مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی کی صدارت میں ہوا،جس میں سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی ،اجلاس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ گستاخ رسول عاصیہ ملعونہ کو رہا کیا گیا تو رہا کرنے والے ججز اور دیگر ذمہ داران کیخلاف اسلامیان پاکستان اسلامی غیرت کے مطابق راست اقدام پر مجبور ہوں گے جبکہ آج جمعہ کو علماء وخطبا ناموس رسالت کے موضوع پر خصوصی خطاب کے علاوہ مقامی،ضلعی اور ڈویژنل سطح پر یارسول اللہ ریلیاں نکالی جائیں گی کراچی میں یارسول اللہ ریلی کراچی کے امیر علامہ سید رضی حسینی ودیگر کی قیادت میں نکالی جائے گی۔

#