عام انتخابات 2018ء صاف شفاف ہوئے، ترجمان پاک فوج

عوام نے اپنی خواہش کے مطابق ووٹ ڈالا، فوج پر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا، اگرکسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تولے کر آئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اکتوبر 2018 17:58

عام انتخابات 2018ء صاف شفاف ہوئے، ترجمان پاک فوج
لندن (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اکتوبر 2018ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018ء صاف شفاف ہوئے، عوام نے اپنی خواہش کے مطابق ووٹ ڈالا،فوج پر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا، اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تولے کر آئے۔ انہوں نے دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج سے متعلقہ گاڑیوں کی خریداری کا خط جعلی تھا۔

فوج میں احتساب کا کڑا نظام موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018ء صاف شفاف ہوا تھا ۔ تاہم الیکشن میں فوج پر دھاندلی کا الزام لگایا گیا۔ اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تولے کر آئے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنی خواہش کے مطابق ووٹ ڈالا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بڑے ممالک مسائل پر ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان واحد ملک ہے جو تمام ممالک سے ملاقاتیں کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دورہ برطانیہ میں پیشہ ورانہ امور سمیت ملکی بہتری پر بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی۔پاک فوج سی پیک کا محافظ ادارہ ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اداروں کو ملکی استحکام کی خاطر حکومتوں کا ساتھ دینا چاہیے۔فوج سب سے منظم ادارہ ہے فوج کی طرح دوسرے اداروں کو بھی مضبوط ہونا چاہیے۔بھارت ، چین ، سعودی عرب، افغانستان اور قطر سے بات چیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور ادارہ پاکستان کا امیج بلند کرنا ہمارا فرض ہے۔پاکستان میں خرابیوں سے اچھائیاں زیادہ ہیں جودنیا کوبتانی ہیں۔آج کا پاکستان ماضی سے بہتر ہے۔ہم اچھے حالات کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ بھارت اگر ایک سرجیکل اسٹرائیک کرے گا توپاکستان 10 بار سرجیکل اسٹرائیک کرے گا۔ جس ملک کی فوج مضبوط نہ ہو وہ ٹوٹ جاتا ہے۔

قومی یکجہتی سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔ پاک فوج جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں اتنی قربانیاں کسی نے نہیں دیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں 76 ہزار جانیں قربان کی ہیں۔ قربانیاں دینے میں اکثریت عوام کی ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کراچی کرائم ریٹ میں چھٹے نمبر پر تھا لیکن آج 66 ویں نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی پولیس کا کام ہے۔ پاک فوج پچھلے 15 سالوں سے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کام کررہی ہے۔ دہشتگردوں کو عدالتوں سے سزائیں ملنی چاہئیں تھیں۔ چار سالوں میں جوڈیشل ریفارمز کیوں نہیں کی گئیں؟