بھارت نے ظلم و جبر کی تمام حدود عبور کر دی ہیں ، سید علی گیلانی

جنازوں میں عوامی شرکت کو روکنا انتقام گیری ہے ، بیان

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:55

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2018ء) حریت کانفرنس’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نے ظلم و جبر کی تمام حدوں کو پار کر دیا ہے۔ جنازوں میں عوامی شرکت کو روکنا انتقام گیری پر مبنی کارروائی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی سے وابستہ افراد کا صرف ایک ہی دشمن ہو سکتا ہے وہ خود قابض طاقتیں ہیں جو وہ اپنے مخبروں اور دوسرے تحریک دشمن افراد کی مدد سے نامعلوم کا لبادہ اوڑھ کر دلخراش سیاہ کرتوت انجام دے رہا ہے تاکہ خوف و ہراس کا ایسا ماحول پیدا ہو جس میں اپنے حقوق اور بھارتی استعمار کے خلاف زیادہ کھولنا بھی جان جوکھوں میں ڈالنے کے مترادف بن جائے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے ظلم و جبر کی تمام حدود پار کر دی ہیں جوانوں کو پشت بہ دیوار کرکے انتہائی اقدام کی طرف دھکیل کر مجبور کر کے انہیں بیدردی سے قتل کرنے کا جواز پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 71 برس کی ناگفتہ بہ صورت حال ، قتل و غارت گری کا نہ تھمنے والا سلسلہ ہمارے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنا تابناک اور پررشک مستقبل تیاگنے پر مجبور کر رہا ہے ۔ ۔